جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

فیصل آباد کے شہری نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی،لاہور سے دلہن بیاہ لایا

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی ) تین رکنی بارات لے جا کر فیصل آباد کے سجاد نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی، دولہا چنگچی اور بس میں سسرال جاکر دلہن کو بیاہ کر لے آیا، بارات میں دلہا کی ماں، بھانجی اوررشتہ کرانے والی خاتون شامل تھی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے رہائشی اور موٹر سائیکلوں کے پنکچر لگانے والے نوجوان سجاد محمود نے انتہائی سادگی سے شادی کر کے مثال قائم

کرد ی۔ سجاد نے شادی میں کسی دوست یا رشتہ دار کو مدعو نہیں کیا مگر ساری رسمیں ادا کیں، اپنی ماں بھانجی اور رشتہ کروانے والی خاتون کے ہمراہ سجاد گھر سے چنگ چی سے کھڑریانوالا اور پھر ایک عا م بس میں سوار ہوکر لاہور پہنچا۔سسرالی گاؤں جلو پہنچنے کے لئے ایک جاننے والے نے اپنی گاڑی فراہم کی، نکاح کے بعد دودھ پلائی کی رسم میں بڑی مشکل پیش آئی ۔سب اخراجات سادگی سے انجام پائے۔ تین رکنی بارات کو کھانا کھلایا گیا۔ رخصتی کا وقت آیا تو گاڑی جاچکی تھی، سجاد اپنی دلہنیا کوچنگ چی رکشے میں ہی واپس لے گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…