اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

کرکٹ ٹیم نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،کالی آندھی کے ہاتھوں عبرتناک شکست

datetime 21  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ…… آئی سی سی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 150 رنز سے عبرتناک شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 39 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو حسب روایت پاکستان کے ابتدائی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے اور پاکستان کی آدھی ٹیم 25 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ناصر جمشید پہلے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان بھی گولڈن ڈک ہو گئے، حارث سہیل نے 6 گیندوں کا سامنا کیا لیکن اپنا کھاتا نہ کھول پائے جب کہ احمد شہزاد بھی  10 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والے مصباح الحق کا سفر بھی 7 رنز پر اختتام پذیر ہوا۔

اس صورتحال میں صہیب مقصود اور عمر اکمل نے کیریبئن بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کا مظاہر کیا اور 80 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 105 کے مجموعے پر صہیب مقصود بھی 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل بھی 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 28، وہاب ریاض 3 اور سہیل خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر اور آنڈرے رسل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سلیمین بین 2، جیسن ہولڈر اور دیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی تو کیریبین سائڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور پانچویں اوور میں محمد عرفان کی گیند پر ناصر جمشید نے ڈیوائن اسمتھ کا آسان کیچ ڈراپ کیا لیکن اگلی ہی گیند پرعرفان نے کرس گیل کو وہاب ریاض کے ہاتھوں 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرادیا۔ آٹھویں اوور میں ڈیوائن اسمتھ 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

19 ویں اوور میں عمر اکمل نے مارلن سیموئلز کا آسان کیچ ڈراپ کیا جب کہ ویں20 اوور میں شاہد آفریدی نے بھی وہاب ریاض کی گیند پر مارلن سیموئلز کا کیچ چھوڑا، 2 کیچز ڈراپ ہونے کے باوجود مارلن سیموئلز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 38 رنز بنا کر حارث سہیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شاہد آفریدی نے 29 ویں اوور میں ڈیرن براوو کا بھی 45 رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔ دنیش رامدین 43 گیندوں پر 51 رنز بنا کر حارث سہیل کا دوسرا شکار بنے۔ محمد عرفان نے 46 ویں اوور میں وہاب ریاض کی گیند پر لیڈی سمنز کا کیچ چھوڑ دیا۔ ڈیرن سیمی 30 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رامدین 51، لنڈل سمنز 50،ڈیرن براوو 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ آندرے رسلز نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے صرف 13 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 2، محمد عرفان، وہاب ویاض اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…