اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسجد الحرام میں توسیع، اب مزید 5 لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے

datetime 20  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ…… سعودی عرب کے شاہ سلمان نے مسجد الحرام کا توسیع شدہ حصہ عوام کے لئے کھولنے کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مزید 5 لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق حرم میں توسیع کے منصوبے کے تحت مسجد الحرام میں مزید جگہ کو شامل کرکے اس پر نئی تعمیرات کی گئی ہیں۔ سعودی شاہ کی ہدایت پر کھلنے والے حصے سے معتمرین اور نمازی کسی رکاوٹ کے بغیر طواف کعبہ کرسکیں گے اور انہیں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ شاہ سلمان نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دیے جانے والے جمعے کے خطبات انگریزی، فرانسیسی، اردو اور مالے کے بعد ترکی اور ہاؤسا زبانوں میں ترجمے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ نے مسجد الحرام کی توسیع منصوبہ شروع کیا تھا۔ جس کی تکمیل سے مسجد میں بیک وقت 20 لاکھ نمازی نماز ادا کرسکیں گے اور ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ 30 ہزار زائرین طواف کعبہ کرسکیں گے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…