پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

امریکیوں نے ایسا سافٹ ویئر تیار کر لیا جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا، جا ننے کیلئے کلک کریں

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو: روسی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کمپیوٹر انجیئنرز نے اپنے ملک کی سیکورٹی کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر ہی دنیا بھر میں کہیں بھی موجود کمپیوٹر کے ڈیٹا تک آسانی سے رسائی حاصل کرلے گا جب کہ اس کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے جس کے ذریعے جن ممالک کا سب سے زیادہ ڈیٹا دیکھا گیا ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے سائنس دانوں کی مدد سے کمپیوٹر ہارڈ ویئر میں ایسا نظام شامل کردیا ہے  جو ہر کمپیوٹر کے ڈیٹا تک نہ صرف رسائی حاصل کرے گا بلکہ اسے ظاہر بھی نہیں ہونے دے گا۔ روسی سیکورٹی سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کیسپرسکی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سافٹ وئیر سے اب تک 30 ممالک کے لوگوں کے کمپیوٹرمتاثر ہوئے ہیں جن میں افغانستان، چین، مالی، شام، یمن اور الجزائر بھی شامل ہیں جب کہ اس سافٹ ایئر سے جن ممالک کے کمپیوٹر تک سب سے زیادہ رسائی حاصل کی گئی ان میں ایران اور روس سمیت پاکستان بھی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ذریعے ان ممالک میں موجود بینک، فوجی ادارے، ٹیلی کیمونیکیشن کمپنیز، توانائی کمپنیاں، ایٹمی تحقیق کے ادارے، میڈیا اور اسلامی شدت پسندوں کے اداروں کی نگرانی کی جارہی ہے، امریکی سیکورٹی ایجنسی نے اس سافٹ ویئرپر2001 میں کا شروع کردیا تھا جبکہ 2008 میں باراک اوباما کے صدر بننے کے بعد اس کوششوں میں مزید تیزی سے اضافہ ہوا اور اس کو عمل میں لے آیا گیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سافٹ ویئر اتنی جدید ہے کہ ہارڈ ویئر کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال کی خبر نہیں ہوتی اور اس کے لیے امریکی سیکورٹی ایجنسی کے ماہر کمپیوٹر سورس کوڈ کے معائنے کے بہانے کمپنیوں میں آتے ہیں اور انتہائی چالاکی سے تیار کردہ سوفٹ ویئر اس میں انسٹال کردیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس جاسوس سافٹ ویئر کو ہارڈ ویئر میں انسٹال کرنے کے لیے سورس کوڈ تک رسائی کرنا ہوتی ہے جو ہارڈ ڈرائیو کو ایکشن کے لیے ہدایت دیتا ہے جس کے  بعد یہ سورس کوڈ ایک روڈ میپ کی طرح کام کرتا ہے اور اس پروگرام کو استعمال کرنے والوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آسانی سے متعلقہ کمپیوٹر پر حملہ کرکرکے اس سے قیمتی معلومات حاصل کرسکیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک امریکی سکیورٹی ایجنسی کے سابق ملازم کا کہنا تھا کہ روسی کمپنی کی رپورٹ درست ہے اور انٹیلی جنس ادارے اس پروگرام کو بہت اہمیت دے رہے ہیں جب کہ ایک اور سابق اینٹلی جنس افسر کا کہنا تھا کہ ہارڈ ویئر میں جاسوسی سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کی تکنیک انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اس سے انتہائی قیمتی معلومات تک رسائی ممکن ہورہی ہے۔

دوسری جانب نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…