ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمر اس کی بیس سال ہے لیکن لگتی سات سال کی ہے ملئے چینی گڑیا سے

datetime 11  فروری‬‮  2015 |

بیجنگ ……. حیاتیاتی عمر بڑھنے کے ساتھ انسان کے جسم کی ساخت اور جسامت میں بدلاﺅ آتا جاتا ہے اور چند سالوں میں ننھے بچے بڑھ کر جوان مرد اور خواتین بن جاتے ہیں لیکن چین میں ایک بچی کی حیاتیاتی عمر تو بڑھتی گئی مگر اس کی ظاہری شکل و صورت حیرت انگیز طور پر محض سات سال کی عمر میں ہی رکی رہی اور آج یہ 20 سال کی ہونے کے باوجود ننھی سی گڑیا نظر آتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچے کے پچوٹری گلینڈ پر رسولی بننے کی وجہ سے اس کے گروتھ ہارمونز میں گڑ بڑ پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ماہ و سال گزرتے گئے مگر اس کی شکل و صورت اور جسم ننھی بچیوں والا ہی رہا۔
اس بچی کی صحت کے مسائل کی وجہ سے اس کے والدین میں اکثر جھگڑا رہنے لگا اور بالآخر نوبت طلاق تک پہنچ گئی اور اس کے والد نے تن تنہا اس کی پرورش کی ذمہ داری اٹھا لی لیکن بالآخر وہ بھی کینسر کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگیا اور یہ بچی سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی۔ مقامی میڈیا میں اس کے بارے میں خبریں اور مضامین شائع ہونے کے بعد اب ایک دردمند جوڑے نے گود لے لیا ہے اور وہ اسے جدید علاج کے لئے دارالحکومت بیجنگ لے کر جارہے ہیں تاکہ اس کی محرومیوں میں گزرنے والی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لائی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…