منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا نے پردہ اٹھا دیا،بلاول ،زرداری اختلافات کی تصدیق

datetime 11  فروری‬‮  2015 |

بدین/کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے دعوی کیا ہے کہ سندھ حکومت کی خراب کارکردگی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ‘شدید اختلافات’ ہیں۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ اور ماضی میں زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی مرزا نے کہا ‘باپ اور بیٹے کے درمیان اختلافات رد کرنے والے چاپلوس جھوٹے بول رہے ہیں لیکن میں دونوں کے درمیان اختلافات کی مکمل تصدیق کرتا ہوں’۔

پیر کو شام گئے گولارچی ٹاؤن میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا بلاول سندھ حکومت کی پرفارمنس اور ‘ کرپٹ، نااہل’ وزرا سے ‘سخت ناخوش اور غیر مطمئن’ ہیں۔

مرزا نے الزام لگایا کہ سندھ کے وزراء شہید رہنما بے نظیر بھٹو کے مشن سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

غصہ میں بپھرے مرزا نے صوبائی وزراء پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیسے لے کر ملازمتیں فروخت کر رہے ہیں حتی کہ انہوں نے پارٹی ورکرز سے بھی رشوت لی۔

‘بلاول اپنی والدہ کی طرح پارٹی کے امور چلانا چاہتے ہیں لیکن وہ خود کو ذاتی مفادات میں گھرا ہوا دیکھ رہے ہیں’۔

مرزا کے مطابق، بلاول کی ‘صاف گوئی’ نے خود ان کیلئے مسائل کھڑے کر دیے ۔

سابق وزیر نے بتایا کہ اگر پارٹی قیادت نے ان کے تحفظات دور نہ کیے تو سندھ کی محروم عوام کی خدمت کیلئے وہ اگلے عام الیکشن سے پہلے اپنا راستہ الگ کر سکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پارٹی شہداء اور بانیوں کی سوچ سے عاری موقع پرست اور بدعنوانوں ‘نے پارٹی کو مکمل طور پر ہائی جیک کر لیا۔

انہوں نے ڈاکٹر بابر اعوان اور سینیٹر رحمان ملک پر الزام لگایا کہ دونوں نے بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق زرداری کو ‘ گمراہ کن اور غلط’ معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے دونوں رہنماؤں کو بے نظیر قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

‘صرف ایک دہشت گرد گروہ کو بے نظیر بھٹو قتل کا ذمہ دار ٹھرانا درست نہیں’۔

انہوں نے سندھ حکومت پر ہزاروں ایکڑ اراضی بلڈرز کو الاٹ کرنے اور ریاستی قوت کے ذریعے سینکڑوں خاندانوں کو بے گھر کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے زیر قبضہ زمین چھڑانے اور انہیں لوگوں میں تقسیم کرنے کا عہد کیا۔

ادھر، بلاول کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے منگل کو ڈان سے گفتگو میں مرزا کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ‘پارٹی نے پہلی مرتبہ ایسے الزامات اور افواہوں کو مسترد نہیں کیا’۔

‘ بلاول او ر زرداری کے درمیان کوئی اختلافات نہیں اور ماضی میں کئی ایسے الزامات مسترد کر چکے ہیں’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…