پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

متحدہ قومی موومنٹ ایک بارپھر سندھ حکومت میں شامل ہوگی ، تصدیق ہو گئی

datetime 10  فروری‬‮  2015 |

لندن۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ نے لندن میں سابق وفاقی وزیر رحمان ملک اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سندھ حکومت میں ایک بار پھر شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔
ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ دونوں جماعتوں کے مابین تحریری معاہدہ ہو گا جس پر عمل درآمد اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں دونوں جانب سے دو دو ارکان شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ حکومتی معاملات کے حل کے لیے دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق رحمان ملک نے الطاف حسین کو سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یقین دلایا کہ اس مرتبہ ایم کیو ایم کو اس کا جائز حق ملے گا اور ہر شعبے میں 40۔60 کے فارمولے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔الطاف حسین اور رحمان ملک کے درمیان ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتیں سینیٹ کے انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کو سات اور ایم کیو یم کو چار نشستیں ملیں گی۔ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کی خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ایم کیو ایم میں کشیدگی جاری ہے۔دونوں کی جانب سے سیاسی اور ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ایم کیو ایم نے منگل کو کراچی میں الطاف حسین کے ساتھ یکجہتی ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حکومت میں شمولیت کے مذاکرات کی خبر رینجرز کی جانب سے بلدیہ فیکٹری واقعے کی رپورٹ اور 12 مئی واقعے کے ملزم کی گرفتاری سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو سیاسی سطح پر اور میڈیا میں دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…