پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی ۰۶۰۲ تک سمندر میں ڈوب جائے گا،جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد… سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کے اجلاس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر کا کچھ حصہ سمندر کاحصہ بن چکا ہے۔

2050 تک بدین اور ٹھٹھہ کے علاقے سمندرمیں شامل ہوجائیں گے جبکہ کراچی2060 تک سمندر میں ڈوب جائے گا، پچھلے 35سال کے  دوران سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے کے2کلومیٹر تک سمندرکا حصہ بن چکے ہیں جبکہ سندھ کی 2لاکھ ایکڑ اراضی بھی سمندر میں ڈوب چکی ہے، بدین کے31ہزار ایکڑپر سمندر پھیل چکا ہے، ارکان کمیٹی نے سمندری سطح کا جائزہ لینے کے لیے پلان بنانے کی سفارش کردی۔

کمیٹی کا اجلاس پروفیسر ساجد میر کی زیرصدارت ہوا جس میں سمندری پانی کا دریائے سندھ زیریں علاقوں اوربلوچستان کے زیریںو ساحلی علاقوں میں داخل اوراس کے اثرات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل این آئی او ڈاکٹر آصف انعام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے اوراس کے علاقائی سمندروں کے پروگرام نے 1989 میں پاکستان کوسمندر کی سطح بلند ہونے والے ممالک میں شامل کیا ہے۔

این آئی او کی رپورٹ کی مطابق سطح سمندرایک سال میں 1.3 ملی میٹرکے حساب سے پاکستان میں بلندہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ڈیلٹائی علاقے، نباتاتی، حیاتیاتی زندگی متاثر ہورہی ہے اور سندھ کے اطراف کی زمین سمندرمیں دھنس رہی ہے۔ اس بارے میں اعدادو شمار ہمارے پاس نہیں ہیں۔ سیکریٹری سائنس کامران علی قریشی نے کہاکہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ حکومت ایسالائحہ عمل اختیارکرے کہ ان مسائل کاتدارک کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…