ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی جاپانیو ں سے اتنی نفرت کرتے ہیں ،کسی کو اندازہ نہ تھا

datetime 9  فروری‬‮  2015 |

بیجنگ …… شمال مغربی چین کی شہر پنگ لیانگ کے ایک ریستوران میں مردوں کے پیشاب کرنے کے لئے بنائی گئی مخصوص جگہوں کو جاپانی فوجیوں کی شکل دیدی گئی ہے۔ ان جگہوں کو اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ یہ جاپانی فوجیوں کے چہروں سے مشابہہ نظر آتی ہیں جن کے سر پر جاپانی فوج کی مخصوص ٹوپی بھی بنائی گئی ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک 42سالہ بوفینگ کا کہنا ہے کہ جب جاپانیوں نے چینی علاقوں پر قبضہ کیا تو ان کے خاندان کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اس بات پر شدید رنج ہے کہ جاپان نے آج تک چینیوں پر کئے گئے مظالم کی معافی مانگنے زحمت نہیں کی جس کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے اپنے ریستوران میں رفع حاجت کی جگہ کو جاپانی فوجیوں کے منہ کی شکل دے دی ہے تاکہ ان کے چینی ہم وطنوں کا غصہ کسی حد تک ٹھنڈا ہوسکے۔
دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس سے پہلے جاپان نے چین کے وسیع علاقوں پر قبضہ کیا ہوا تھا اور چینیوں کو اس بات کا شدید دکھ ہے کہ جاپان نے کبھی بھی ماضی میں کی گئی زیادتیوں پر مناسب طور پر معافی مانگنے کی زحمت نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…