پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وارم اپ میچ میں پاکستان کی فتح

datetime 9  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی: پاکستان نے صہیب مقصود کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو وارم اپ میچ میں تین وکٹ سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور میں سہیل خان نے انعام الحق کو پویلین چلتا کردیا، وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔

اسکور 16 تک پہنچا تو مومن الحق بھی سات رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کی وکٹ بن گئے۔

اس موقع پر تمیم اقبال اور محمود اللہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 168 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا، تمیم نے 81 اور محموداللہ نے 83 رنز بنایا۔

ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیشی بلے باز پاکستانی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عرفان نے پانچ اور یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے بلے بازی شروع کی تو آٹھ رنز پر دونوں اوپنرز احمد شہزاد اور سرفراز احمد پویلین پہنچ چکے تھے۔

اس دوران چھوٹی موٹی شراکتیں قائم ہوئیں لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک موقع پر 103 رنز پر چار پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

عمر اکمل اور صہیب مقصود نے 62 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی میچ جیتنے کی امیدوں کو دوبارہ زندگی بخشی۔

مصباح نے صہیب کے ساتھ مل کر اسکور کو 199 تک پہنچایا لیکن تسککین احمد نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

شاہد آفریدی نے میدان میں آتے ہی روایتی جارحانہ انداز اختیار کیا اور 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا جبکہ دوسری جانب سے صہیب کی ذمے دارانہ بلے بازی جاری رہی۔

پاکستان نے 49ویں اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کر کے تین وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔

صہیب مقصود نے ناقابل شکست 93 رنز کی کی باری کھیلی۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…