پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خبردار ۔۔۔۔زیادہ دوڑنا بھی صحت کیلئے اچھا نہیں

datetime 9  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے ایک جرنل کے مطابق بہت زیادہ جوش سے جاگنگ کرنا یا بھاگنا اپنے جوتے نہیں پہنے کے برابر ہے۔سائنسدانوں نے 12 سالوں میں 1000 صحت مند جاگرز اور جاگنگ نہ کرنے والے لوگوں کا جائزہ لیا۔ان کی تحقیق کا نتیجہ ہے کہ ایک ہفتے میں ڈھائی گھنٹوں سے کم بھاگنا صحت کے لیے سب سے بہتر ہے۔برطانیہ میں بالغ لوگوں کو ہر ہفتے 150 منٹوں کی ورزش کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔اس ڈینش تحقیق نے شرکا سے درخواست کی کہ وہ ہر بار نوٹ کریں کہ انھوں نے کتنی دیر کے لیے جاگنگ کی اور کب۔ اور ان کی صحت کے بارے میں کچھ سوال بھی پوچے۔سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے کہ ہر گھنٹے میں پانچ میل بھاگنا ہی جاگنگ کے لیے بہترین رفتار ہے اور ایک ہفتے میں تین دفہ سے زیادہ نہیں بھاگنا چاہیے۔کوپن ہیگن کے فریڈریکسبرگ ہسپتال کے محقق جیکب لوئس مارو کا کہنا ہے کہ: ’آپ کو اپنی صحت بہتر کرنے کے لیے اتنا کچھ نہیں کرنا پڑھتا۔ اور شاید آپ کو زیادہ کرنا بھی نہیں چاہیے۔‘بارہ سال پر محیط اس تحقیق میں چھتیس لوگوں کو سخت جاگنگ کرنے والے درجہ میں ڈالا گیا جن میں سے دو لوگ انتقال بھی کر گئے۔اس تحقیق نے حال ہی میں ہونے والی تحقیق کا بھی جائزہ لیا جس میں چوہوں کو زیادہ ورزش کروانے سے پتہ چلا کہ اس سے دل کو نقصان پہنچتا ہے۔
برطانوی ہارٹ فاؤنڈیشن کی ایک سینئر کارڈیک نرس مورین ٹالبوٹ کا کہنا تھا کہ: ’یہ تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہلکی پھلکی جاگنگ کرنا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہوتا ہے اور آپ کی زندگی بھی زیادہ لمبی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…