صوابی….. بدقسمت ٹیسٹ فاسٹ باؤلر جنید خان ہمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شامل ہونے سے رہ گئے لیکن وہ اپنی زندگی کی سب سے اہم اننگز یعنی شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید پیر کو برطانیہ میں مقیم اٹھارہ سالہ پاکستانی لڑکی خانسا خان کے ساتھ سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔سابق بینکر اور خانسا کے والد مطیع اللہ تین جنوری کواہل خانہ کے ہمراہ اپنے آبائی گاؤں سیرائی پہنچے تھے۔وہ شادی کے بعد 15 فروری کو واپس انگلینڈ پہنچنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔جنید اور خانسا کی منگنی گزشتہ سال جون ، یارک شائر میں ہوئی تھی۔دلہن کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ جنید نے انگلینڈ میں لنکاشائر کی نمائندگی کی تھی اور اسی عرصہ میں ان کے مطیع اللہ کے اہل خانہ سے مضبوط تعلقات بنے۔بعد میں خالصتاً پختون ثقافت اور روایات کے تحت جنید اورخانسا سے منگی ہو گئی۔جنید نے رابطہ کرنے پرلاہور سے ڈان کو بتایا’میں آج شام گھر پہنچ رہا ہوں اور میری پہلی ترجیح اپنی فٹنس حاصل کرنا اور لمبے عرصہ تک کرکٹ کھیلنا ہے’۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں خاندانوں نے کچھ عرصہ قبل تمام انتظامات طے کر لیے تھے اور منصوبہ کے تحت جنید کے ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ جانے سے پہلے شادی ہونا تھی۔تاہم، فٹنس مسائل سامنے آنے پر شادی میں تاخیر کر دی گئی اور یہ طے پایا کہ مطیع اللہ واپس برطانیہ چلے جائیں گے۔جنید کے ماموں لیاقت یوسف زئی نے بتایا ‘اب، چونکہ جنید آسٹریلیا نہیں گئے، لہذا شادی ہونے جا رہی ہے اور ہم سب بہت خوش ہیں’۔یوسف زئی نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد جنید کھیل میں واپس آنے کیلئے دوبارہ سخت ٹریننگ شروع کر دیں گے۔’جنید نے ہمیشہ ہی قوم کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی اور وہ اب بھی ورلڈ کپ کے بعد کھیلی جانے والی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں ہیں’۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل















































