پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مصر میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپ ،چالیس افراد مارے گئے

datetime 9  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ۔۔۔۔۔ مصر میں فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپ اور بھگدڑ مچنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق زمالک’ اور ‘اینپی’ نامی فٹ بال کلب کے درمیان دارالحکومت قاہرہ کے ‘ایئر ڈیفنس اسٹیڈیم’ میں میچ ہونا تھا جس میں شرکت کے لیے ‘زمالک’ کے سیکڑوں حامی اسٹیڈیم کے باہر جمع تھے۔عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو پیش ا نے والے اس واقعے میں معاملہ اس وقت بدترین شکل اختیار کر گیا جب زمالک کے حامیوں نے ا رمی کے زیر انتظام اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ا نسو گیس کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔مصری وزارت داخلہ کے مطابق جھڑپ اس وقت ہوئی جب ’الٹرس وائٹ نائٹس‘ کے نام سے مشہور زمالک کے حامیوں نے ٹکٹ خریدے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زمالک کلب کے شائقین میچ دیکھنے کے لیے ائے اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے دروازے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جس کے باعث فورسز کو انہیں روکنے کے لیے ایکشن لینا پڑا۔ان شائقین نے اپنے فیس بک پیج پر اموات کا ذمے دار اسٹیڈیم حکام کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب حکام نے اسٹیڈیم کے اندر جانے کے لیے صرف ایک گیٹ کھولا جو انتہائی چھوٹا اور تنگ تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ہوائی فائرنگ اور انسو گیس کی شیلنگ کے باعث بعد میں بھگدڑ مچ گئی۔اس واقعے کے بعد پریمیئر لیگ کو غیر معینہ مدت تک منسوخ کردی ہے۔مصر میں فٹبال میچ کے دوران تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں، تین سال قبل 2012 میں پورٹ سعید میں ہونے والے میں شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…