منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

فواد خان کی 2015 کے لیے دلچسپ خواہش

datetime 9  فروری‬‮  2015 |

پاکستانی سپراسٹار فواد خان نے 2015 میں اپنے لیے ایک دلچسپ مقصد کا انتخاب کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ‘ہمسفر’ اور ‘زندگی گلزار ہے’ جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فواد خان نے کہا کہ وہ رواں برس ایک ایسی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں جس میں انہیں بہت زیادہ ڈانس کرنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ بولی وڈ کو روایتی طور پر اس کے گانوں اور ڈانس نمبرز کی بناءپر جانا جاتا ہے اور فی الحال مجھے اب تک اپنی اس صلاحیت کے اظہار کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ جان سکیں کہ وہ کتنا اچھا ڈانس کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فلم ‘ خوبصورت’ کے ذریعے بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے فواد خان نے اپنی اداکاری پر بہترین نئے اداکار کا فلم فیئرایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اسی طرح انہیں اب تک چار سے پانچ فلموں میں کاسٹ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں وہ سونم کپور، ایشوریہ رائے، عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا اور پریانکا چوپڑا کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…