پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ارکان پارلیمنٹ کو پشاور کے ایک لاکھ چوہے مارنے کی یاد کیوں ستانے لگے پڑھیں کلک کر کے

datetime 17  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔قومی اسمبلی میں خوفناک اور بھیانک چوہوں کا تذکرہ سامنے ا یا تو حکومتی رکن نے موٹے موٹے چوہوں کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے ٹاپ فلور کو یرغمال بنانے کا واویلا مچادیا اور مطالبہ کیا کہ پشاور کے ایک لاکھ چوہے مارنے والے کی خدمات لی جائیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر نے چوہوں سے نمٹنے کیلیے ماسٹر پلان کی تیاری مکمل ہونے کی تسلی دے دی۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کے رکن رجب علی بلوچ نے نکتہ اعتراض پر فیصل ا باد میں 3 (ن) لیگی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت اور پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کے راج کا معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے بالائی فلور کو چوہوں نے یرغمال بنا رکھاہے۔ اتنے خوفناک اور بھیانک چوہے زندگی میں نہیں دیکھے، صورت اس قدر گمبھیر ہوچکی ہے کہ ٹاپ فلور کے مکین لاجز سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے تسلی دے کرچپ کرا دیا اور کہا کہ لاجز کی چھتوں کی سیلنگ کا ماسٹر پلان بن گیا ہے جلد یہ معاملہ حل کرلیا جائے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…