اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بچوں کی خاطر ریاضی سیکھنا پڑ گئی کلک کر کے یہ رپورٹ پڑھیں

datetime 11  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور ۔۔۔۔۔یہاں والدین پرائمری سکول کا حساب سیکھ رہے ہیں تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ ان کے بچے کس تجربے سے گزرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ابتدائی حساب کی ٹیوشن لے رہے ہیں تاکہ جب ان کے بچے ان سے سوال کریں تو وہ درست جواب دے سکیں۔’مائی پیپر نامی‘ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیوشن سینٹر ماسٹری ورکشاپ میں لوگ 700 ڈالر ادا کرکے ریاضی کے سوالات حل کرتے ہیں۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس کے لیے وہ آٹھ آٹھ گھنٹے آن لائن پر گزارتے ہیں۔سنگاپور میں اس جانب لوگوں کا رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ وہاں ٹیوشن ایک بڑا کاروبار ہے جو ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ پر محیط ہے۔کسی سکول کی طرح اس آن لائن کلاس میں والدین کو ان کے موجودہ علم اور صلاحیت کے مطابق در جات میں رکھا جاتا ہے۔بعض والدین کا کہنا ہے کہ اس سے انھیں ان کے بچوں کی مشکلات اور جدوجہد کا احساس ہوا ہے
جینیئس ینگ مائنڈ سینٹر کی پرنسپل نور ہدایہ اسمٰعیل کے مطابق ’بعض والدین یہاں ریاضی کی صفر معلومات کے ساتھ آتے ہیں اس لیے ہمیں ان کے ساتھ بہت آہستہ آہستہ چلنا ہوتا ہے۔‘بعض والدین نے بتایا کہ انھیں ان کلاسز سے ان کے بچوں کی مشکلات اور جدوجہد کو سمجھنے میں مدد ملی جبکہ بعض والدین کے لیے جنھوں نے بہت پہلے اس سے رشتہ توڑ لیا تھا ان کے لیے یہ علم اب ذرا پیچیدہ ہو گیا ہے۔محمد یوسف نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اس میں شرکت کی اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ’پہلا سوال ہی اتنا مشکل تھا کہ سمجھ میں کچھ نہیں آیا۔‘بہر حال انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی اہلیہ کی سمجھ میں آ گیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…