بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

٢٠١٤ پاکستانی صحافیوں کیلئے بدترین سال رہا، مگر کیسے؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 1  جنوری‬‮  2015 |

برسلز.. 2014 صحافیوں کے لئے انتہائی خطرناک ترین سال ثابت ہوا اور اس دوران  118 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم (انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ) کے مطابق سال 2014 میں سب سے زیادہ صحافی پاکستان اور شام میں قتل کئے گئے جب کہ دنیا بھر میں 118 صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنایا گیا  جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 105 تھی۔ فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ 2014 پاکستانی صحافیوں کے لئے مقتل رہا جہاں ایک سال کے دوران 14 صحافیوں کی جان لے لی گئی جب کہ شام میں 12، افغانستان میں 9، عراق اور یوکرین میں 8،8  صحافیوں کو قتل کیا گیا، اسی طرح ہنڈوراز میں 6 اور میکسیکو میں5 صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلزم کے مطابق قتل کئے جانے والے صحافیوں میں امریکی فری لانسر صحافی جیمس فولی اور اسٹیون سوٹلوف بھی شامل ہیں جنہیں شام میں داعش کے جنگجوؤں نے ذبح کرنے کے بعد ان کی ویڈیو جاری کی جب کہ صحافیوں کی فہرست میں میڈیا انڈسٹری سے وابستہ عملے کے دیگر اراکین بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…