قاہرہ۔۔۔۔مصر کی اعلیٰ عدالت نے جیل میں قید الجزیرہ کے تین صحافیوں پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ قاہرہ میں پیٹر گریسٹ، محمد فہمی اور بحر محمد کی اپنی سزایابی کے خلاف اپیل کی سماعت کے بعد سنایا گیا۔وکلائے صفائی کے مطابق استغاثہ نے تسلیم کیا ہے کہ اس سے قبل دیے گئے فیصلے میں بڑے مسائل موجود تھے۔ نیا مقدمہ ایک ماہ کے اندر اندر شروع ہو جائے گا لیکن اس عرصے کے دوران تینوں کو حراست ہی میں رہنا ہو گا۔صحافیوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ ان کے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین سے تعلقات تھے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ صرف خبریں دے رہے تھے۔2013 میں مصری فوج کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد ان صحافیوں پر اخوان کی مدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔پیٹر گریسٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، اور وہ بی بی سی کے سابق نامہ نگار ہیں، جب کہ ان کے پروڈیوسر محمد فہمی کے پاس مصر اور کینیڈا کی شہریت ہے۔تینوں صحافی دسمبر 2013 میں گرفتار کیے جانے کے بعد سے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
ججوں نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تینوں کو نیا مقدمے کے آغاز تک جیل ہی میں رکھا جائے۔جمعرات کو عدالت نے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سماعت شروع کی، جو آدھا گھنٹہ جاری رہی۔صحافیوں کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی ملزم عدالت میں موجود تھے۔قاہرہ میں بی بی سی کی اورلا گیرن نے کہا ہے کہ یہ مقدمہ مصر کی شبیہ کے لیے بہت نقصان دہ رہا ہے اور حکام اسے جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔ہماری نامہ نگار کے مطابق الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل قطر کی ملکیت ہے اور حال ہی میں قطر اور مصر کے تعلقات میں نرمی پیدا ہوئی ہے، جس کی وجہ سے امیدیں بڑھی ہیں کہ بالآخر ان صحافیوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔صدر السیسی نے ماضی میں کہا تھا کہ ان صحافیوں پر مقدمہ چلانے کی بجائے اگر انھیں ملک بدر کر دیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔
مصر میں قید الجزیرہ کے تین صحافیوں پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































