بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

جانباز اعتزاز سال 2014 کیلئے ہیرالڈ کی بہترین شخصیت، زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے اس ننھے جانباز کو خراج تحسین پیش کریں

datetime 1  جنوری‬‮  2015 |
جانباز طالبعلم اعتزاز حسن۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ہنگو کے اسکول پر خود کش حملے کو ناکام بنانے کی کوشش میں جان کی بازی ہارنے والے 16 سالہ طالبعلم اعتزاز حسن کو سال 2014 کے لیے ’ہیرالڈ‘ کی بہترین شخصیت منتخب کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں ہنگو کے اسکول پر خود کش حمہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جانباز اعتزاز نے حملہ ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دی۔

ہیرالڈ کی سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ اس پاکستانی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو سال بھر خبروں کی دنیا پر چھائے رہے اور انہوں نے اس سال کوئی اہم کام کیا ہو۔

16 دسمبر کو پشاور اسکول پر کیے گئے بہیمانہ حملے کے بعد اعتزاز کی قربانی کو مزید سراہا گیا اور وہ تین طرز کے ووٹنگ کے عمل کے فاتح ٹھہرے۔

ووٹنگ کے لیے آن لائن، بذریعہ پوسٹ اور 10 نامور پاکستانیوں پر مشتمل پینل کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔

حتمی نتیجے میں اعتزاز 24.1 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محض چند ووٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پر رہے۔

عمران خان کو سال 2014 میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی چلانے پر اس فہرست کا حصہ بنایا گیا تھا۔

اس فہرست میں شامل دیگر امیدواروں میں توہین مذہب مقتحریک دمے کی پیروی کے دوران قتل کیے جانے والے راشد رحمان کے ساتھ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر آنے والے لیاری کے فٹبالر بھی شامل تھے۔

ہیرالڈ کی سال کی بہترین شخصیات کی نامزدگیوں میں ایک اور قابل ذکر نام لاپتہ بلوچ کی واپسی کے لیے مہم چلانے والے ماما قدیر کا ہے جبکہ امن کے نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی امیدواروں میں شامل تھیں۔

دیگر شخصیات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ٹی وی کے نامور میزبان حامد میر، تجربہ کار کرکٹر یونس خان اور رواں سال مقامی فلموں میں ڈیبیوں کرنے والے ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ اور 2012 میں ہیرالڈ کی بہترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی نے اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہادر لوگوں کی کمی نہیں، اعتزاز کی کہانی ہمت، بہادری اور جرات کی تابندہ مثال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…