اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہیں یا نہیں،بھارتی حکومت نگرانی کریگی

datetime 1  جنوری‬‮  2015 |

نئی دہلی۔۔۔۔بھارتی حکومت نے ایک ملگ گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا عوام ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔یہ مہم وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک میں شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی اس ملک گیر مہم کا حصہ ہے جس کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا۔
’صاف بھارت‘ نامی یہ مہم آئندہ پانچ سال تک جاری رہے گی اور مودی نے اس عرصے میں ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد کیا ہے۔ٹوائلٹ کے استعمال کی نگرانی کی مہم چلانے کے لیے سینیٹری انسپکٹروں کی مدد لی جائے گی جو گھر گھر جا کر سروے کریں گے اور یہ نتائج موبائل فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی مدد سے اکٹھے کیے جائیں گے۔بھارتی وزیراعظم نے کھلے میدانوں کو عوامی ٹوئلٹ میں تبدیل کرنے کے رواج کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ان ابتدائی جائزوں سے اگلا قدم ہے جن میں ٹوائلٹس کی تعمیر کی نگرانی کی گئی تھی۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اکتوبر سے اب تک پانچ لاکھ مکانات میں ٹوائلٹس تعمیر کر کے دیے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت کی نصف آبادی کو بیت الخلا کی سہولیات میسر نہیں اور بھارتی وزیراعظم نے رواں برس یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ کھلے میدانوں کو عوامی ٹوئلٹ میں تبدیل کرنے کے رواج کا خاتمہ کریں گے۔مودی نے ہرسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹوائلٹوں کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ چار سال میں بھارت کے ہرگھر کے اندر ایک ٹوائلٹ لگایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…