شنگھائی۔۔۔۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی میں نئے سال کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی زنہوا کے مطابق یہ بھگدڑ شہر کے ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع چین یی سکوائر میں بدھ کی شب مچی۔شنگھائی کی شہری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات 11 بج کر 35 منٹ پر اس وقت پیش آیا جو عوام کی بڑی تعداد دریا کے کنارے سنہ 2015 کے استقبال کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ سے 42 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور حالات سنبھالنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔تاحال بھگدڑ مچنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم میں شامل افراد نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے نقلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی۔اس واقعے کے بعد چینی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقہ خالی کروایا۔زنہوا کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں اس واقعے کے بعد ایک شخص کو ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کو شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کو شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس واقعے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اس سے متعلق تصاویر گردش کرنے لگی ہیں جن میں سڑک پر پڑے لوگوں کو طبی امداد لیتے اور پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حادثے کے عینی شاہدین نے بھی اپنے تاثرات درج کیے ہیں۔ ویئبو پر ایک خاتون صارف نے لکھا ہے ’وہاں واقعی بہت زیادہ لوگ تھے۔ جب آپ دب جائیں تو آپ الگ نہیں ہو پاتے صرف ہجوم کے ساتھ ساتھ حرکت کرتے ہیں۔‘ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موقع پر موجود ٹریفک پولیس نے بھگدڑ مچنے کے بعد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر لوگوں کو الگ رکھنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔شنگھائی کی پولیس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کے بارے میں لکھا تھا کہ کچھ ’سیاح‘ بند کے علاقے میں ایک دوسرے پر گر گئے ہیں۔ پولیس نے عوام سے منظم انداز میں یہ علاقہ خالی کرنے کو بھی کہا تھا۔
شنگھائی میں نئے سال کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 35 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































