منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دہشتگردوں نے غیر انسانی کام کیا ، کبھی نہیں بھولیں گے، میجر جنرل عاصم باجوہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے اسکول پر حملہ انسانیت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے جب کہ ا ج پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے میڈیا کے نمائندوں کو حادثے کی جگہ کا دورہ کرایا اور وہ تمام مقامات دکھائے جس جگہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ ترجمان پاک فوج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سات دہشتگرد سیڑھی کے ذریعے اسکول میں داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہی ا ڈیٹوریم میں انہوں نے بلاتفریق بچوں پر فائرنگ کی جب کہ دہشتگردوں نے ہال کو مقتل بنا دیا۔ملکی اور عالمی میڈیا کے نمائندوں کو عاصم باجوہ نے بتایا کہ جس مقام پر اس وقت ہم کھڑے ہیں یہاں بچے کھڑے ہوتے تھے لیکن گزشتہ روز دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو اسی مقام پر نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے غیر انسانی کام کیا اور اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔ عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری قوم کی حیثیت سے اکٹھا ہونا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں ہرپاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اس سانحے کے بعد پوری قوم ایک ہوچکی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…