منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

جانے کس جرم کی سزا پائی یاد نہیں، کلک کریں اور پڑھیں دل دھلا دینے والی ایک تحریر

datetime 16  دسمبر‬‮  2014 |

آہ و بکا، چینخیں ، تکلیف،  فریاد، آنسو، آہیں، بین کرتی مائیں اور ضبظ کے آخری لمحات سے گزرتے باپ۔ ان سب کے سامنے افسوس کا لفظ بہت چھوٹا محسوس ہورہا ہے مجھے۔ 136 بچوں سمیت تقریباَ 138 افراد شہید  اور 245 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سوگ، مذمتی بیانات، دکھ ، افسوس کا اظہار، متفقہ قراردادیں منظور، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے 2 اور 5 لاکھ فی کس دینے کا اعلان، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم اور بس؟ کیا یہ سب کچھ کرنا ان معصوم بچوں کی شہادت کے لئے کافی ہے؟

آج تقریبا صبح 11 بجے سے شروع ہونے والی بدترین دہشتگردی نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ چاروں اطراف 15 دھماکوں کی آوزیں سنی گئیں ہیں۔ تاہم 6 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے۔ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان محمد عمر خراسانی کے مطابق  یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے جواب میں ہے۔ اس بیان کے بعد ہمارے سامنے دہشت گردوں کے عزام کھل کر سامنے آگئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ رکنے یا ڈرنے والے نہیں بلکہ مزید پلٹ کر وار کرنے کا کھلم کھلا اعلان کررہے ہیں۔ آپریشن کے ردعمل کا امکان تھا اور ہماری فوج دہشت گردوں کے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بھی تیار کررہی تھی، لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس تمام جنگ میں ہمارے مستقبل کے معماروں کی خون کی ہولی کھیلی جائے گی ؟ انہیں ایک جامع منصوبے کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا، شاید ان معصوم فرشتوں کو قوم کا سرمایہ ہونے کی سزا دی گئی ہے۔

سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، شیری رحمان

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں مسلح دہشت گردوں کے خلاف ایک پچ پر آجائیں ، الطاف حسین

غرض یہ کہ ہر طرح کے مذمتی بیانات اور تکلیف دہ مناظر دیکھ کر میری آنکھیں دھندلا گئیں۔ نہیں اب نہیں، بالکل بھی نہیں، ان معصوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہمیں لڑنا ہے اور ہم لڑیں گے ان تمام دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف جو ملک کا امن و سکون برباد کرنا چاہتے ہیں، ہر ابھرتی ہوئی آواز کو دبا دینا چاہتے ہیں، مذہب کے نام پر معصوموں کے خون کی ہولی کھیلتے ہیں، یہاں تک کہ دن دہاڑے مسجدوں، اسکولوں، بازاروں، گلی محلوں پر بھی حملہ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ آئیں مل کر عہد کریں کہ ہمیں لڑنا ہے اور ہم مل کر اس ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ آئیں عہد کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…