کراچی۔۔۔۔۔متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹیاں معطل کردیں جب کہ قمر منصور کو کراچی اور ارشد حسین کو لندن رابطہ کمیٹی کا قائم مقام انچارج مقررکردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیوایم قائد نے ایک مرتبہ پھررابطہ کمیٹیاں معطل کردیں۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے سیالکوٹ میں پارٹی کے ضلعی نائب صدر باؤ محمد انور کے قتل پر فوری طور پر ردعمل نہ دینے اور ارکان کی کارکردگی پرشدید غم و غصے کا اظہار کیا اور قمر منصور کو کراچی اورارشد حسین کو لندن کی رابطہ کمیٹی کا قائم مقام انچارج مقررکردیا جو ا ئندہ کے اعلان تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ نائن زیرو پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین سیالکوٹ میں ا ج قتل ہونے والے ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل پر ا بدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ظلم و ستم کے باوجود کارکنوں کو صبر کی تلقین کی لیکن صبر اور برداشت کی بھی ہوئی حد ہوتی ہے،اگر ہمارے کارکنوں کو مارا جاتا رہا تو قرا ن پاک کی ا یت کی روشنی میں ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان اور جان کے بدلے جان لینے کا حق رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نصرت جاوید اور اسلم ا فریدی کو قائم مقام انچارج قمرمنصور کا معاون مقررکیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نائن زیرو آنے والے متحدہ قومی موومنٹ کیارکان اسمبلی کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 23 مئی کو بھی ایم کیو ایم پاکستان و لندن رابطہ کمیٹی اور نائن زیرو کی ایڈمن کمیٹی تحلیل کردی تھی۔
الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹیاں معطل کردیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































