بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

سندھ پولیس بازی لے گئی،مگر کیسے؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 4  دسمبر‬‮  2014 |

کراچی: سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس کسی غیر ملکی پولیس کو تربیت فراہم کرے گی۔

نائیجیریا نے سندھ پولیس کے ٹریننگ کے معیار کو دیکھتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس نائیجیریا میں تربیت فراہم کرے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام نے ابتدائی بات چیت مکمل کرلی ہے جسے جلد ہی تحریری معاہدے کی شکل دے دی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ نائیجیریا کے حکام نے درخواست کی ہے کہ سندھ پولیس نائیجیریا کی پولیس کو تربیت فراہم کرے۔

اس ضمن میں ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش آئیڈیاز کے دوران نائیجیریا کے حکام نے سندھ پولیس کے اسٹال کا دورہ کیا اور تربیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جس پر انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی، نائیجیریا کے حکام نے کمانڈوٹریننگ، آپریشنل فورس (ریگولر پولیس) اور ہنگامہ آرائی و بلوے پرقابو پانے کے حوالے سے دکھائی جانے والی پریزنٹیشن میں خصوصی دلچسپی لی ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی محمد جمیل نے بتایا کہ نائیجیریا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے دوران پولیس کی ٹریننگ اکیڈمی پر بھی قبضہ کرلیاگیاہے ، ممکنہ طور پر نائیجیریا میں نئی ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…