پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اورترکی کے درمیان بکتربند گاڑیوں کی تیاری میں تعاون کا معاہدہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2014 |
کراچی۔۔۔۔پاکستان اورترکی کے درمیان بکتربند گاڑیوں کی تیاری میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔دفاعی ہتھیاروں کی نمائش ا ئیڈیاز2014 کے دوران ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور ترک کمپنی MSNAURAL کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے جس کے تحت ترک کمپنی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کو بکتر بند ا?رمرڈ بی سیون کی تیاری کے لیے میٹریل فراہم کرے گی۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اس سے قبل ا?رمرڈ بی سکس تیار کررہا تھا جو ہلکے ہتھیاروں پسٹل اور کلاشنکوف کی گولیوں سے تحفظ فراہم کرتی تھی تاہم اب ترکی کے تعاون سے اپ گریڈ ورڑن تیار کیا جائے گا جواسٹیل بلٹس سے بھی تحفظ فراہم کرے گا۔ اس دوران اے ایف پی سے گفتگو میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے سربراہ ایئرمارشل جاویداحمد نے کہاکہ پاکستان میں تیار کردہ جے ایف17تھنڈر 50 طیارے فضائیہ کے حوالے کردیے گئے ہیں جبکہ اگلی کھیپ ماہ رواں میں ملنا شروع ہوجائے گی۔ جے ایف17ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اس نمائش میں کئی ملکوں نے پاکستانی طیارے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ ا?ئیڈیاز2014 کے تحت سینٹربرائے انٹرنیشنل اسٹرٹیجک اسٹیڈیز کے سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس ا ف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود نے کہا کہ ا ئیڈیاز2014 نے ملک کو درپیش سیکیورٹی کے سنگین چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں اور اس کی ریسرچ اور ڈیولپمنٹ سہولتوں کی نشاندہی کردی ہے۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن ا رگنائزیشن کے زیراہتمام سیمینارکا عنوان ’’ایک متحرک سلامتی کے ماحول کے چیلنجوں کی تحقیق اور پیداوار کا ملاپ‘‘ تھا۔ روسی فیڈریشن، ملائیشیااور پاکستان کے معروف اسکالروں نے سیمینارکے موضوع پر اپنا اظہار خیال کیا۔ جنرل راشدمحمود نے کہا کہ دنیا کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ پرانے سیکیورٹی خدشات نئی ٹیکنالوجی اپنانے کے لیے تبدیل ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ اسٹرٹیجک استحکام کی روایتی بنیادی تبدیلی کو دنیا کے معاملات میں نئی حقیقتوں اور تبدیل ہوتی ہوئی فوجی وسیاسی قوت کی عملداری نے ماضی میں دھکیل دیاہے۔ ریاستیں اب زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے پر انحصار کرنے لگی ہیں اور ابھرتے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے مجموعی یااشتراکی سیکیورٹی طریقہ جات کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اپنی پریذنٹیشن میں کہا کہ پاکستان کے لیے بڑاچیلنج عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کو شکست دینے، معیشت کو بحال کرنے، توانائی کا بحران حل کرنے اور اپنے بچوں کو تعلیم دینے اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی ا بادی کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں پنہاں ہے۔ ایئرمارشل جاویداحمد نے اپنی تقریرمیں کہا کہ جوں جوں چیلنجوں میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعت کے مواقع میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ پاکستان کی دفاعی صنعت نے سر پر لٹکتے ہوئے سیکیورٹی خطرات سے اچھی طرح نمٹا ہے۔
ڈاکٹر ولیم اسٹیون سن نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور فوجی معاملات میں انقلابی تبدیلیوں نے سیکیورٹی کو ارضی سرحدوں اور سائبرخلا سے باہرجنگ کی ایک نئی سرحد میں تبدیل کردیا ہے۔ روسی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹرٹیجک اسٹڈیزکے ولادیمر کوزن نے واضح کیا کہ بیرونی خلا مستقبل میں ریاستوں کے درمیان اسلحے کی دوڑ کا ایک اکھاڑہ بن سکتا ہے۔ روسی فیڈریشن اب بھی بیرونی خلا کو پوری عالمی کمیونٹی کا ورثہ تصور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
قبل ازیں DEPO کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل ا غا مسعوداکرم نے کہاکہ حالانکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد ترقی یافتہ ممالک کے درمیان کوئی بڑی جنگ نہیں لڑی گئی۔ اس کے باوجود ان کی دفاعی صنعتیں مسلسل فوجی ا لات تیار کر رہی ہیں۔ ان میں کچھ ا لات کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت زیادہ قیمت پر اور کبھی کبھار سیاسی لاگت پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سیمینارکے صدرنشیں سفیر منیراکرم نے اپنے اختتامی کلمات میں کہاکہ ٹیکنالوجی سیکیورٹی اور ترقی میں اضافے کا ایک بڑا ا لہ ہے اور رہے گی۔ اکیسویں صدی میں، ٹیکنالوجیکل ترقی کی رفتار غیرمعمولی ہے۔ تبدیلی کا عمل بڑی تیزی سے کل کے افسانوی خیالات کو ا ج کی حقیقت میں تبدیل کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…