بلوچستان میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکا م

1  دسمبر‬‮  2014

کوئٹہ۔۔۔۔فرنٹیئر کور نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بتاتے ہوئے اسلحہ و بارود سے بھرا ٹرک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف سی اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکا م بنایا ہے، کامیاب کارروائی پر ایف سی اور حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں اسلحہ و بارود منتقل کر کے بلوچ اور پشتون بھائیوں میں تصادم کرانا چاہتے تھے، پاکستان آرمی، حساس اداروں اور ایف سی کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور بلوچستان کو پر امن ا ور خوشحال بنائیں گے۔ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، دیواروں پر زندہ باد اور مردہ باد تو میں بھی لکھ سکتا ہوں۔ترجمان ایف سی نے بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ پر پنجگور، قلعہ سیف اللہ اور ڑوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس میں اسلحہ و بارود سے بھرا ٹرک اور بڑی تعداد میں جدید اور روایتی ہتھیار برآمد کئے گئے۔ انٹیلی جنس اداروں کی کارروائیوں میں 5 ہزار کلو گرام بارودی مواد، 200 کلاشکوفیں، تیار بم، بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈیز، 30 بور کے درجنوں پستول، راکٹ لانچرز اور ہیند گرینیڈ بھی برآمد ہوئے جب کہ 3 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…