بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے قافلے پرانڈو ں اور ٹماٹروں کی بارش

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے جارہا تھا کہ گوجرانوالہ میں انڈہ اور ٹماٹر برداروں نے اس پر حملہ کر دیا جب کہ قافلے پر جوتیاں بھی برسائی گئیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے برسانے والے شخص کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی تاہم کچھ ہی دیر بعد نامعلوم افراد اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے جلسے پر انڈے اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کی تیاریاں کرنے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا تھا جنہیں مسلم لیگ (ن) کے کارکن رہا کروا کر لے گئے تھے۔ اس سے قبل 15 اگست کو بھی جب تحریک انصاف کا قافلہ عمران خان کی قیادت میں گوجرانوالہ پہنچا تو (ن) لیگ کے کارکنوں نے ان پر جوتیوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…