یروشلم۔۔۔۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک نئے مجوزہ قانون کے خلاف احتجاجاً سینکڑوں اسرائیلی عربوں نے فیس بک پر اپنی پروفائل تصاویر پر ’دوسرے درجے کا شہری‘ کی مہر لگا لی ہے۔اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق یہ احتجاج حیفہ سے تعلق رکھنے والی گرافک ڈیزائنر ثنا جمالیہ نے شروع کیا۔یہ احتجاج اس مجوزہ قانون کے خلاف ہو رہا ہے جس کے تحت اسرائیل میں شہری حقوق کے حصول کے لیے یہودی ہونا لازم ہوگا۔وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو اس قانون کے حامی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے تحت غیر یہودی آبادی کو بھی انفرادی سطح پر حقوق ملیں گے۔اسرائیل کی آبادی کا 20 فیصد عربوں پر مشتمل ہے جو ایک عرصے سے سماجی، قانونی اور انتظامی سطح پر امتیازی سلوک کی شکایت کرتے رہے ہیں۔خود کو اسرائیل کا فلسطینی شہری کہنے والی ثنا جمالیہ سے فیس بک پر دیگر سینکڑوں افراد نے بھی ان کے احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست کی لیکن ان کا کہنا ہے کہ بظاہر ان کا یہ احتجاج رنگ لاتا دکھائی نہیں دے رہا۔ان کا کہنا ہے کہ ’ویسے اس میں نیا کیا ہے؟ ہم کبھی بھی پہلے درجے کے شہری نہیں تھے۔ اب کم از کم انھوں نے یہ بات کھل کر کی تو ہے۔‘ہارٹز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’میں تو اس بات کو ترجیح دوں گی کہ وہ ہمیں براہِ راست بتا دیں اور یہ دکھاوا نہ کریں کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔‘احتجاج کے لیے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرنے والے ایک طالبعلم حنین مجادلی نے اس مجوزہ قانون کو ’توہین آمیز‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ مہم ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے جس کا اثر سیاستدانوں پر پڑ سکتا ہے۔
فیس بک پر تصاویر پر ’دوسرے درجے کے شہری‘ کی مہر کس نے لگائی پڑھنے کیلئے کلک کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحمہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف



















































