پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

سر میں گیند لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوزدم توڑ گئے۔ پورا واقعہ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

سڈنی: آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ” شیفلڈ شیلڈ ” کے ایک میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سر میں گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز فلپ ہیوز دم توڑ گئے۔

سڈنی کے  ونسٹ اسپتال میں 2 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے والے فلپ ہیوز کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور انہیں مصنوعی سانس سے زندہ رکھنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کے موت کو سانحہ قرار دیتے ہوئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا جبکہ فلپ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی معطل کردیا گیا جو کل کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب فلپ ہیوز کی موت کی خبر سن کر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں افسوس کا اظہاراورمتاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ کینگروز فاسٹ بولر بریٹ لی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلپ ہیوز کی موت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بلے باز کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا اور اس سانحے نے غمزدہ کردیا جس کا اظہار ممکن نہیں۔ سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردنے نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ سابق آسڑیلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبرکا یقین نہیں آ رہا، سابق کینگروز فاسٹ بولر گلین میگرا نے کہا کہ فلپ ہیوز کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی فلپ ہیوز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں جبکہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا کہنا تھا کہ فلپ ہیوز کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، جنوبی افریقن کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ فلپ کی موت کی خبر دل دکھا دینے والی ہے اور آج کرکٹ کے لیے بہت برا دن ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی فلپ ہیوز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی اور متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیرعباس کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کا واقعہ کوئی نیا نہیں لیکن موت کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ فلپ ہیوز کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے اور پوری کرکٹ برادری اس غم میں برابر کی شریک ہے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ  میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ 2 روز قبل آسٹریلیا کے سڈنی گراؤنڈ میں شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فاسٹ بولرسین ایبٹ کا باؤنسرسر میں لگنے کے باعث بے ہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پرایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے سر کی 2 سرجریز بھی کی گئیں تاہم ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو تشویشناک قراردیا تھا۔

Courtesy: Express News

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…