ڈھاکہ۔۔۔۔ بنگال ٹائیگرز کمزور زمبابوین ٹیم کو کچا چبا گئے، میزبان نے تیسرے ون ڈے میں 124 رنز کی فتح کے ساتھ پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔اوپنر انعم الحق نے95 کی اننگز کھیلی، عرفات سنی نے27 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، باقی 2 میچز28 نومبر اور یکم دسمبر کو شیڈول ہیں۔تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم کیلیے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ سودمند نہیں رہا، میزبان ٹائیگرز نے6 وکٹ پر 297 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، انعم الحق (95) اور تمیم اقبال (40) نے 121 رنزکا ا غاز فراہم کیا، انعم نے 120 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 چوکے جڑے، شکیب الحسن نے 33 گیندوں پر 40 رنز بٹورے، کپتان مشفیق الرحیم بھی22 بالز پر 33 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔ان کی شکیب الحسن کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے محض8 اوورزمیں72رنزکی شراکت بنی، محمود اللہ 33 پر ناٹ اؤٹ رہے، صابر رحمن 13 گیندوں پر22 رنزبناکرمیدان بدرہوئے، میزبان سائیڈ نے اختتامی10اوورز میں 103رنز اسکورکیے، زمبابوین ٹیم جوابی اننگز میں39.5 اوورز میں 173 رنزپرہمت ہارگئی، مشرفی نے ابتدائی اسپیل میں 2 وکٹیں لیں، اس کے بعد عرفات سنی مہمان بیٹسمینوں کے لیے وبال جان بنے رہے، انھوں نے 27رنز کے عوض4 شکارکیے، ایلٹن چگمبرا نے 53 رنز ناٹ ا?ؤٹ بناکر مزاحمت کی، برینڈن ٹیلر28رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگال ٹائیگرز کمزور زمبابوین ٹیم پر کیسے جھپٹے کلک کر کے پڑھیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































