دبئی۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق 2 پاکستانی بلے 10 بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ا ئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے کمار سنگارا بہترین بیٹسمیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈیولئیرز دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال تیسرے نمبر پر ہیں، 10 بہترین بلے بازوں میں یونس خان چھٹے اور کپتان مصباح الحق ا ٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے بازسرفراز احمد 13 درجے بہتری کے بعد 18ویں پوزیشن پر ا گئے۔ بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے، ا سٹریلیا کے ہیرس دوسرے اور سری لنکا کے رنگانا ہیرات تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل بہترین بولرز کی فہرست سے 3 سال بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوکر گیارہویں نمبر پر ا گئے۔ایک روزہ میچز کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہی ہاشم ا ملہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی بیٹسمین جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا، بہترین بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 14ویں نمبر پر ہیں۔ بہترین ون ڈے بولر کی فہرست میں سعید اجمل بدستور پہلے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ میں بہترین 10 بلے بازوں میں احمد شہزاد 10ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، سٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ہیرس تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے بدری پہلے، سنیل نارائن دوسرے اور سری لنکا کے سینانایاکے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی اسپینر سعید اجمل چوتھے اور شاہد ا فریدی چھٹے نمبر پر ہیں
مصباح الحق اوریونس خان دنیا کے پہلے 10بہترین بیٹسمینوں میں شامل
 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں 
  آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں 
	
		
		  - 
بیٹے کی پیدائش کی افواہیں، نصیبو لعل نے خاموشی توڑ دی 
- 
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی 
- 
جہاں کیمرے نہیں، وہاں چالان کیسے؟ ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے ... 
- 
تنہائی میں ایک اور موت؛ ایئرفورس سے ریٹائرڈ شخص کی 15 دن پرانی لاش برآمد 
- 
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند 
- 
سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف 
- 
باپ نے 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 
- 
سپریم کورٹ،پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ ... 
- 
پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا 
- 
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کا فیصلہ 
- 
،پی ٹی آئی، اے این پی اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے 40 ... 
- 
اڈیالہ میں بیٹھے شخص کو چاہیئے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھیں اور میثاق استحکام پاکستان پر ... 
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں 
	 
	 		  - 
بیٹے کی پیدائش کی افواہیں، نصیبو لعل نے خاموشی توڑ دی 
- 
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی 
- 
جہاں کیمرے نہیں، وہاں چالان کیسے؟ ڈی آئی جی کا ای چالان پولیس کے گلے پڑ گیا 
- 
تنہائی میں ایک اور موت؛ ایئرفورس سے ریٹائرڈ شخص کی 15 دن پرانی لاش برآمد 
- 
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند 
- 
سولرائزیشن کے باعث دن کو بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گرنے کا انکشاف 
- 
باپ نے 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 
- 
سپریم کورٹ،پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ مع... 
- 
پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال تاریخی سنگ میل عبور کرگیا 
- 
حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی اسکیموں میں ترامیم کا فیصلہ 
- 
،پی ٹی آئی، اے این پی اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے 40 خاندانوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان 
- 
اڈیالہ میں بیٹھے شخص کو چاہیئے وزیراعظم کے ساتھ بیٹھیں اور میثاق استحکام پاکستان پر بات کریں 
- 
اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا 
- 
2050 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا، ریسرچ رپورٹ 



















































