ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

599 روپے کا آئی فون کسے مہنگا پڑا جاننے کیلئے کلک کر

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک۔۔۔۔بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس نے انٹرنیٹ کے ذریعہ فراڈ کے ایک معاملے میں چھ افراد کوگرفتار کیا ہے۔بنگلور پولیس کے مطابق، یہ لوگ آن لائن خریداری کی سہولت دینے والی ایک ویب سائٹ چلاتے تھے.۔بنگلور کے پولیس ڈپٹی کمشنر ابھیشیک گوئل نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ اس ویب سائٹ پر 599 روپے ادا کرنے پر ایک آئی فون دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد جیتنے والے کو یہ کہہ کر فون دینے سے انکار کر دیا جاتا کہ ’آپ اس کے بدلے کسی دوسری چیز کا انتخاب کر لیں۔‘پولیس کو اس کی اطلاع اس وقت ملی جب لوگوں نے اس بارے میں بنگلور پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل پر معلومات دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بگ شاپ ڈاٹ کام ایک بی پی او کے ذریعہ کام کرتی تھی۔پولیس ڈپٹی کمشنر ابھیشیک گوئل کے مطابق ’ کمپنی کے اکاؤنٹ سے 75 لاکھ روپے ملے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں کہ دھوکہ دہی سے اور کتنی رقم جمع کی گئی ہے۔‘پولیس نے اس معاملے میں جن چھ افراد کوگرفتار کیا ہے ان میں سے تین کمپنی کے مالکان اور تین مینیجر ہیں اور ان تمام کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔ان تمام افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ چلانے والی کمپنی نے سرور مہیا کرانے والی ایک کمپنی کے ذریعہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ شروع کی تھی اور اس کا اپنا کوئی سرور نہیں تھا اور اسی وجہ سے پولیس کو ملزمان تک پہنچنے میں کافی محنت کرنا پڑی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…