منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان بدامنی میں امریکی بلیک واٹر ملوث ہے۔ ایرانی میڈیا کا دعوی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

black ایرانی میڈیا نے پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک نئی خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام کو فروغ دینے میں امریکی بلیک واٹر ملوث ہے۔ایرانی نشریاتی ادارے’’پریس ٹی وی‘‘ نے کہا کہ بلوچستان میں حالات کی خرابی کی ذمہ دار امریکی بلیک واٹر ہے۔ بلوچستان کو پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں یہ انکشافات کیے گئے کہ ایک نجی امریکی کمپنی بلیک واٹر ہمسایہ ملک افغانستان میں کارروائی کررہی ہے اور وہی بلوچستان کی بدامنی میں ملوث ہے۔وہ صوبے میں ملک دشمن عناصر کی حمایت کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق منظر عام پر آے والی نئی دستاویز نے ذرائع ابلاغ کی2011کی ان رپورٹوں کی تصدیق کردی کہ امریکی سیکورٹی کمپنی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں بلوچستان میں شورش اور بدامنی پھیلانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے۔ ٹی وی نے ایک پاکستانی صحافی کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے۔رپورٹ نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کی حقیقت پر سنگین شکوک و شبہات ڈالے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکہ کے ساتھ اتحاد میں داخل ہو کر2001سے ہزاروں جانیں ضائع کراچکا ہے۔ طالبان کے حامی عسکریت پسند اور بعض بلوچ عسکریت پسند گروہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خلاف حملے کر رہی ہے۔ بلیک واٹر امریکی وفاقی حکومت کو سیکورٹی سروسز فراہم کرتی ہے اس نے2009میں ڑی سروس اور 2011میں اکیڈمی کے نام سے اپنی کارروائیاں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…