راولپنڈی۔۔۔۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں اہم پیشہ وارانہ امور پر غور کیا جارہا ہے۔جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے، کانفرنس کے دوران اعلٰی عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردوں کے خلاف جاری ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ اور ’’خیبر ون‘‘ کے دوران ہونے والی پیش رفت اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف اعلٰی عسکری قیادت کو گزشتہ دنوں کئے گئے دورہ کابل کے دوران افغان عسکری اور سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت اور متوقع دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔