ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکہ،13سالہ بچہ جاں بحق، 25افراد زخمی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ۔۔۔۔کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے میں ایک 13سالہ بچہ جاں بحق، 25افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ ڈبل روڈ پر زرغون مارکیٹ کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کی گاڑی اور کا کانوائے اور ڈی ایس پی شالکوٹ کی گاڑی وہاں سیگزر رہی تھی۔تاہم جج اور ڈی ایس پی کی گاڑیاں اور وہ خود تو دھماکے سے محفوظ رہے۔ جج کیکانوائے کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں ان کی سکیورٹی پر معمور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔دھماکے کی زد میں آکر ایک تیرہ سالہ بچہ اور پچیس دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ان میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ڈبل روڈ پر کھڑی کار میں نصب کیاگیاتھا۔دھماکے کے نتیجے میں دس گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد پولیس ، ایف سی اور امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکے میں کسے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔دوسری جانب گورنر ووزیراعلی بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعلی نے آئی جی پولیس سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…