ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

کویت کے بے ریاست بدوؤں کو جزائر موروس کی شہریت ملے گی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کویت سٹی ۔۔۔۔کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں رہائش پذیر ہزاروں بے ریاست بدوؤں کو براعظم افریقہ کے جزائر کوموروس کی شہریت دی جا سکتی ہے۔وزارتِ داخلہ کے سینیئر اہلکار نے ایک کویتی اخبار کو بتایا ہے کہ ’بدون‘ کہلائے جانے والے یہ افراد اگر یہ شہریت قبول کرتے ہیں تو انھیں کویت میں قیام کا پروانہ بھی مل سکتا ہے۔کویت میں ایک لاکھ سے زیادہ بدون آباد ہیں جو خود کو کویتی شہری مانتے ہیں لیکن حکومت ان میں سے بیشتر کا دعویٰ تسلیم نہیں کرتی اور انھیں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد قرار دیتی ہے۔حالیہ چند برسوں میں ان افراد نے کویتی شہریت کے حصول کے لیے مظاہرے بھی کیے ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف 34 ہزار بدون ایسے ہیں جو کویتی شہریت کے اہل ہیں۔اس کے علاوہ باقی بدو ایسے افراد ہیں جن کا تعلق دیگر عرب ممالک سے ہے اور وہ پانچ دہائی قبل کویت میں تیل کی دریافت کے بعد یہاں آئے یا پھر وہ ان افراد کی اگلی نسل ہیں۔کویت جس ملک کی شہریت کی پیشکش ان بدون کو کر رہا ہے وہ مشرقی افریقہ میں چھوٹے جزائر کا مجموعہ اور عرب لیگ کا رکن ملک کوموروس ہے۔کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف 34 ہزار بدون ایسے ہیں جو کویتی شہریت کے اہل ہیں۔کوموروس نوآبادیاتی دور میں فرانس کے زیرِ قبضہ رہا تھا اور یہ شدید سیاسی تشدد کے لیے بدنام رہا ہے۔کویتی وزارتِ داخلہ کے افسر میجر جنرل ماذن الجراہ نے مقامی اخبار الجریدہ کو بتایا کہ جو بدو کوموروس کی شہریت قبول کر لیں گے انھیں نہ صرف کویت میں رہنے کی اجازت ہوگی بلکہ مفت تعلیم اور صحتِ عامہ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ شہریت دینے کا عمل آئندہ چند ماہ میں کویت میں کوموروس کا سفارت خانہ کھلنے کے فوراً بعد شروع ہوگا۔کویتی پارلیمان میں حقوقِ انسانی کی کمیٹی کے رکن فیصل فیصل الدویسن نے اس فیصلے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ’اگر یہ بات سچ ہے کہ یہ افراد دیگر عرب ممالک کے شہری ہیں تو انھیں ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا جانا چاہیے نہ کہ انھیں کوموروس کی شہریت دی جائے۔‘
کوموروس کی حکومت کی جانب سے تاحال اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…