پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ترکی کے حکمران نے قانون کا کس حد احترام کیا؟ اور ہمارے حکمران کیا کرتے ہیں؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول: ترک صدر طیب اردوان سگریٹ سے کتنی نفرت کرتے ہیں اس کا ایک مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب وہ استبول کے دورے کےدوران اس وقت  غصے میں آگئے جب انہوں نے ہوٹل کی بالکونی میں ایک شخص کو سگریٹ پیتے دیکھا اور ساتھ ہی حکم جاری کردیا کہ سگریٹ نوش پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے۔

مقامی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان استبول کے  ضلع اسینلرکے دورے پر تھے اور اس دوران جب وہ ایک مصروف گلی سے گزر ے تو  اچانک ان کی نظر  ریسٹورنٹ کی بالکونی میں کھڑے شخص پر پڑی جو سگریٹ نوشی کر رہا تھا بس پھر کیا تھا ترک صدر  غصے میں آگئے اور اس شخص کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے  پھر انہوں نے علاقے کے میئر سے پوچھا کہ پولیس کہاں ہے جس پر میئر مسکرادیئے، پھر کیا تھا رجب طیب اردوان نے میئر  پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ وہ شخص ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ سگریٹ پی کر قانون کا مذاق اڑا رہا ہے اوراسے کوئی روکنے والا نہیں۔

میئر نے صورت حال کوبھانپتے ہوئے کہا کہ اس شخص پر جرمانہ کردیا جائے گا  تاہم ترک صدر نے ان کی بات کو اہمیت نہ دیتے ہوئے فوری ہدایت جاری کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اس شخص پر  جرمانہ عائد کیا جائے جس پر پولیس نے پبلک مقام پر سگریٹ نہ پینے کے قانون کی خلاف ورزی پر اس شخص پرجرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ ترک حکومت نے  2009 میں ت تمام پبلک عمارتوں، کیفے،بازار اور ہوٹلوں میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کردی  تھی جب کہ   ترک صدر سگریٹ نوشی سے اپنی نفرت کا اظہار ان الفاظ میں کر چکے ہیں کہ سگریٹ نوشی دہشت گردی سے بڑا جرم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…