جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دورہ چین خطے میں گیم چینجر سے بھی آگے کی چیز ثابت ہوگا، نواز شریف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ۔۔۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا دورہ چین خطے میں گیم چینجر سے بھی آگے کی چیز ثابت ہوگا۔ دورے سے ملک میں بجلی کے اندھیرے دور کرنے میں مدد ملے گی اور ملک میں بجلی آئی تو سمجھو سب آگیا۔دورہ چین پر چینی وزیراعظم سے ملاقات کیبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ ان کے دورے کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ چینی وزیراعظم کا رسپانس حوصلہ افزا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں دھرنوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے کاموں کو ان کے دورہ چین سے نئی روح ملے گی۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے بیجنگ میں چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقا ت کی اور توانائی اور دیگر شعبوں میں ترقی و تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم کے دورہ چین میں دونوں ملکوں کے درمیان انیس مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ان میں آپٹک فائبربچھانے کیلیے آسان اقساط پرقرضے دینے کا معاہدہ ،تھر بلاک 2 میں 65 لاکھ میٹرک ٹن کوئلہ کا معاہدہ،ساہیوال میں کوئلے سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ ،سکھی کناری میں ہائیڈرو پاور کے تحت 870 میگاواٹ بجلی بنانے کا معاہدہ،فیصل آباد میں صنعتی پارک قائم کرنے کا معاہدہ ،قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی پیدا کرنے کا معاہدہ شامل ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…