جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

موسم سرد ہونے کیوجہ سے بنوں میں آئی ڈی پیز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں۔۔۔۔متاثرین شمالی وزیرستان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موسم سرد ہونے کیوجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں متاثرین کے مطابق پہلے تو حکومتی سطح پر ان کی امداد کی جارہی تھی اور اب تقریبا 2 ماہ ہوگئے ہیں انکی امداد میں کمی واقع ہوگئی ہے اور خاص کر اب جبکہ سردی شروع شروع ہوگئی ہے تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے جب وہ لوگ نقل مکانی کرکے ا?رہے تھے تو ان کو کہا گیاتھا کہ ایک ماہ بعدان کی واپسی ہوگی اسی وجہ سے وہ تمام سامان وہاں چھوڑ آئے تھیں اب جبکہ چار مہینے گزرگئے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا تو انکو سردی کے کپڑوں کی ضرورت ہے جو اب تک ان کو نہیں ملے۔ جس کی وجہ سے انکی خواتین اور بچے بیمار ہورہے ہیں۔دوسری طرف ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولیات بھی نہ کافی ہیں انکا کہنا ہے کہ یا تو حکومت انکی واپسی کو یقینی بنائے یا پھر سردی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…