جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

طالب جوہری کے داماد اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔پولیس نے علامہ طالب جوہری کے داماد اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے کراچی کے امیر سید احمد حسن عرف معاویہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے شیعہ رہنما علامہ طالب جوہری کے داماد سید کاظم رضا اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت داؤد الطاف، نعیم خان عرف علی، شمشاد اور رسول عرف بابا کے ناموں سے ہوئی ہے۔سی آئی ڈی کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمان سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان نے جولائی 2013 میں انچولی میں ہونے والے موٹر سائیکل دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھء کیا ہے جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…