پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

پشاور میں دو ایف سی گاڑیوں کو حادثہ،2 اہلکار جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

پشاور۔۔۔۔کوہاٹ سے شبقدر آنے والی دو ایف سی کی گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مطابق محرم الحرام کے دوران کوہاٹ میں سیکیورٹی کے لئے تعینات ایف سی اہلکار شبقدر ہیڈکوارٹر واپس آرہے تھے کہ نگلی چیک پوسٹ کے قریب ان کی دونوں گاڑیاں مخالف سمت سے ؤنے والی بس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 45 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب زخمیوں کے اسپتال پہنچنے پر وہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پر طبی امداد شروع کردی گئی جبکہ ایمرجنسی روم زخمیوں سے بھر گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بیشترکو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…