منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا ہر بچہ عزیز اور کسی کو معزور نہیں دیکھ سکتا، نواز شریف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرااعلی، وفاقی وزرا سمیت عالمی اداروں کے حکام بھی شریک ہیں جبکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ عزیز اور کسی کو معزور نہیں دیکھ سکتا۔ وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کی نسبت پاکستان میں پولیو مہم میں مشکلات ہیں جس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام اقدامات کریں گے،پاکستان کا ہربچہ عزیز ہے اور کسی کو معذور نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں غفلت کو جرم سمجھتا ہوں اس لئے صوبے پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں اور ہم نے پولیو کے خلاف لڑائی ہر حال میں جیتنی ہے جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اس لئے اس مہم کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک شریک ہیں جبکہ اجلاس میں عالمی اداروں اور تنظیموں کے حکام بھی شریک ہیں جو ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے حوالے سے انسداد پولیو کی اسٹیرئنگ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…