اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

خبردار۔شفٹوں میں کام کرنے سے دماغی صلاحیت کند ہو جاتی ہے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ۔۔۔سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ’غیرسماجی‘ شفٹوں میں کام کرنے سے دماغی صلاحیت کند ہو جاتی ہے۔یہ تحقیق جریدے آکیوپیشنل اینڈ انوائرنمنٹل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ ایک عشرے تک شفٹوں میں کام کرنے سے دماغ چھ سال سے زیادہ عمررسیدہ ہو جاتا ہے۔
اگر لوگ ان غیرسماجی شفٹوں میں کام کرنا چھوڑ دیں تو ان کا دماغ واپس نارمل حالت میں واپس آ جاتا ہے، البتہ اس میں پانچ سال لگ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ڈیمینشیا کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتی ہے کیوں کہ اس مرض کے بیشتر مریضوں کی نیند شفٹوں میں کام کرنے والوں کی طرح ادھوری ہوتی ہے۔جسم کے اندر ایک حیاتیاتی گھڑی ہوتی ہے جس کا مقصد ہمیں دن کے وقت فعال رکھنا اور راتوں کو سکون کی نیند سلانا ہوتا ہے۔لیکن اگر اس جسمانی گھڑی کے خلاف کام کیا جائے تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، جن میں چھاتی کا سرطان اور موٹاپا شامل ہیں۔لیکن اب یونیورسٹی آف سوانسی اور یونیورسٹی آف تولوز کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اس کے اثرات دماغ پر بھی پڑتے ہیں۔
فرانس میں تین ہزار لوگوں کی یادداشت، سوچ کی رفتار، اور دیگر ذہنی صلاحیتوں کا امتحان لیا گیا۔
دماغ وقت کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر زوال پذیر ہوتا ہے، لیکن سائنس دانوں نے کہا ہے کہ غیرسماجی شفٹوں میں کام کرنے سے یہ عمل تیز تر ہو جاتا ہے۔جو لوگ دس سال سے زیادہ عرصے تک شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے، تجربے کے دوران ان کے دماغ ساڑھے چھ سال زیادہ عمررسیدہ پائے گئے۔
اچھی خبر یہ کہ شفٹوں میں کام کرنا چھوڑنے کے بعد دماغ کے انحطاط میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ تاہم اس کام میں پانچ سال لگ جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…