واشنگٹن۔۔۔۔ امریکامیں مڈٹرم انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل مکمل ہے اورووٹوں کی گنتی جاری ہے ادھر سینیٹ میں ریپبلیکنز نے برتری حاصل کر لی ہے ۔امریکا میں وسط مدتی انتخابات صدارتی انتخاب کے 2 سال بعد ہوتے ہیں اوران انتخابات میں سینیٹ کی 36 اور ایوان نمائندگان کی 435 ارکان کا چناؤ کیا جاتا ہے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ براک اوباما کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے اور باوجود معاشی اصلاحات کے ان کا گراف 40 فیصد تک نیچے گر گیا ہے،تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر ری پبلکن سینیٹ میں کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو پھر براک اوباما کو آئندہ دوسال کے لیے اپنی پالیسیوں پر عملدرامد کرانا مشکل ہوجائے گا۔دوسری جانب 2016 کے ری پبلکن صدارتی امیدوار رینڈ پاول کا کہنا ہے کہ موجودہ انتخابات صدر براک اوباما کے لیے کسی ریفرینڈم سے کم نہیں