منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اوور بلنگ کی آڈٹ رپورٹ پر وزیر اعظم کا عدم اطمینان کا اظہا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلا س میں اوور بلنگ کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔آڈٹ رپورٹ پر وزیر اعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دوبادہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اگر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے تو اسکا ازالہ ہونا چاہئے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلا س میں تین وزارتوں پٹرولیم،ریلوے اور منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی کاجائزہ لیاجا رہا ہے۔بجلی کی اووربلنگ سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اوور بلنگ سے متعلق آڈٹ رپورٹ عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ تسلی بخش نہیں اور بلنگ کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اگر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے تو اسکا ازالہ ہونا چاہئے۔ عوام کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،جسے ہر صورت پورا کریں گے۔وفاقی وزراء نے بھی اوور بلنگ کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کے معاملے میں تمام معاملات کو سامنے رکھ رہے ہیں۔اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…