پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سوئیڈن نے فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرلیا، محمود عباس کا خیر مقدم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ہوم ۔۔۔۔سوئیڈن نے باضابطہ طور پر فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرلیا ہے، فلسطینی صدر محمود عباس نے سوئیڈن کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔سوئیڈن کی وزیر خارجہ مارگوٹ وال اسٹروم نے اپنے بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ سوئیڈن کی جانب سے اہم اقدام ہے جو فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی تصدیق کرتا ہے۔ اس اقدام کے بعد سوئیڈن پہلا مغربی یورپ کا ملک بن گیا ہے، جس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا ہے، حکومتی فیصلے کے ایک مہینے کے اندر یہ اعلان سامنے ا?یا ہے۔ وزیرخارجہ مارگوٹ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ سوئیڈن کا یہ قدم دوسروں کو بھی راستہ دکھائے گا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے سوئیڈن کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دلیرانہ اور تاریخی اقدام قرار دیا ،جبکہ اسرائیل نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے احتجاجاً سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا ہے۔دوسری طرف امریکا نے سوئیڈن کی مخالفت کرتے ہوئے اسے قبل از وقت فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی ریاست کا مسئلہ صر ف مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔مشرقی یورپ کے 7ملک بلغاریہ، قبرص، چیک ری پبلک، ہنگری، مالٹا،پولینڈاور رومانیہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرچکے ہیں



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…