کوئٹہ۔۔۔۔۔.جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے ایک بار پھر وزیراعظم میاں نواز شریف اور عمران خان سے اپیل کی ہے وہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل آپس میں مل بیٹھ کوئی اچھا حل نکالیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایک طرف سمندر کی طرف سے طوفان نیلو فرکا خطرہ ہے تو دوسری طرف کراچی اور سندھ میں سیاسی نیلوفر کا بھی خطرہ ہے،ان حالات میں ہماری کوشش ہے کہ کوئی اورہنگامہ کھڑا نہ ہو۔کراچی سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے بھی یہی موء قف تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہیں کئے جانے چاہئیں، اس سلسلے میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ذاتی طور پر اور سیاسی جرگے کے ذریعے بھی اپیل کی کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کِئے جائیں کہ اگر استعفے منظور کئے گئے تو سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہوگا اور جذبات میں تیزی آئے گی جس سے اشتعال بڑھے گا، جس کی وجہ سے قبل ازوقت یا مڈٹرم الیکشن کیلئے ماحول بنیگا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس کی وجہ سے ہمارے مسائل میں مزید اضافہ ہوجائے، پھر آگے پوری قوم کو محرم میں امن و امان کا ایک بہت بڑا چیلنچ بھی در پیش ہے اور خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آپریشن جاری ہے، 11لاکھ آئی ڈی پیز کا مسئلہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوا، اس صورتحال سے وزیروں، سیاستدانوں اور دوسرے بڑوں کا تو کچھ نہیں بگڑے گا، عوام کا ہی نقصان ہوگا۔ سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنوں سے پہلے بھی ملک کی معیشت کی صورتحال اچھی نہ تھی، دھرنوں کے بعد بھی یہی صورتحال ہے جس کی وجہ ملک کی معاشی پالیسی کی ناکامی ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہت مخدوش ہے، یہاں کے مسائل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر حملہ بھی ہوا جو بہت افسوسناک ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آ گئی
-
مقامی مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعدفی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی ریکارڈ
-
22 یونیورسٹیوں کی 1 لاکھ جعلی ڈگریاں برآمد
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
-
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
-
صوبائی حکومت نے مینول اسٹامپ پیپرکی فروخت پر پابندی عائد کردی
-
رجب بٹ اوروکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیا تنازع شروع
-
سی ڈی اے کا بڑا اقدام، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تیاری
-
پنجاب میں امراض قلب کیلئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ
-
کراچی’ مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل
-
نوجوان صحافی کے آخری لمحات اور آخری گفتگو، دوست نے تفصیل بیان کردی
-
وینزویلا کے صدر کو پکڑنے کی ویڈیو ٹی وی شو کی طرح لائیو دیکھی، نیویارک لا رہے ہیں: ٹرمپ
-
ظہران ممدانی نے پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام فیصلے منسوخ کردئیے
-
گھر فروخت کر نے کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا















































