اسلام آباد۔۔۔سیاسی جرگے نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلئے گئے تو بات یہیں ختم نہیں ہوگی اس لئے اراکین کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ موخر کیا جائے۔اسلام آباد میں سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین جرگہ نے حکومت سے اپیل کی کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کئے جائیں اور دھرنوں کے اختتام تک معاملے کو موخر کیا جائے اگر استعفے منظور کرلئے تو بات بہت آگے تک جائے گی۔ اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے میں عجلت کامظاہرہ نہ کیا جائے اور اگر استعفے منظور کرلئے گئے تو اس عمل سے سمجھا جائے گا کہ حکومت خود وسط مدتی انتخابات کا ماحول بنا رہی ہے اور اس وقت زیادہ ذمہ داری حکومت پرعائد ہوتی ہے اور معاملے کے حل کے لئے اسے ہی پہل کرنی چاہیئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پْرامن طورپراپنا احتجاج کررہی ہے حکومت بیٹھ کر مذاکرات کرے کیوں کہ اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر سیاسی جماعتوں نے دانشمندی کا ثبوت نہ دیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں جبکہ آج کل لوگ سانب اور بچھو سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا بجلی کے بل سے ڈرتے ہیں اس لئے حکومت کو تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔دوسری جانب سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان اورحکومت آگے بڑھیں اورمذاکرات کریں اور اگر حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو واضح موقف اختیارکرے تاہم تحریک انصاف کے استعفے کے معاملے پر جرگے نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں اس بات کو دوہرایا گیا ہے کہ اگر استعفے منظورہوگئے تو سیاسی حالات مزید کشیدگی کی جانب جائیں گے۔
تحریک انصاف کے اراکین کے ا ستعفوں کی منظوری کا معاملہ موخر کیا جائے ،سیاسی جرگے کا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ
-
پاک بھارت جنگ، چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا باضابطہ اعلان
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں
-
آپریشن سندور میں بھارتی فتح محض اسٹیج شدہ بیانیہ تھی، عالمی جریدے کی چونکا دینے والی رپورٹ آگئی
-
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک منجمد کر دی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری















































