اسلام آباد۔۔۔۔.سپریم کورٹ نے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار کیسے ثابت کریں گے کہ انتخابات سے پہلے کہ انتظامات بدنیتی پرمبنی تھے، درخواست میں سوائے الزامات کے کچھ نہیں، الزامات کو ریکارڈ نہیں سمجھ سکتے، الزامات کو حقائق سمجھ کر تحقیقات کرانا سپریم کورٹ کا کام نہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں 2013ء کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے اور ملک میں نئے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے 3مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں، درخواست گزار وں میں سپریم کورٹ کے سابق جج محمود اختر صدیقی، سابق وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز اور ایک شہری داوء د غزنوی شامل تھے۔جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر صدیقی نیدرخواست میں مو?قف اختیار کیا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات متنازع ہو چکے ہیں، عدالت ان انتخابات کو کالعدم قرار دے کر نئے عام انتخابات کا حکم جاری کرے۔سپریم کورٹ نے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں